عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 3 سال بیت گئے

12:17 PM, 8 Jul, 2019

کراچی: دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کو دنیا سے رخصت ہوئے تین برس بیت گئے ہیں۔ عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 11 برس کی عمر میں اپنی ماں کی دیکھ بھال کا کام سنبھالا جو ذیابیطس میں مبتلا تھیں صرف 5 ہزار روپے سے اپنے پہلے فلاحی مرکز ایدھی فانڈیشن کی بنیاد ڈالی۔ لاوارث بچوں کے سر پر دستِ شفقت رکھا اور بے سہارا خواتین اور بزرگوں کے لیے مراکز قائم کیے۔

وہ چلے گئے لیکن نوجوانوں کیلئے یہ پیغام چھوڑ گئے کہ کبھی بھی لوگوں کی مدد کیلئے پیچھے نہیں ہٹنا ہے۔ ہمیں ہر صورت انسانیت کی خدمت کو جاری رکھنا ہے۔

ان کے صاحبزادے فیصل ایدھی کہتے ہیں ایدھی صاحب کا جانا بہت بڑا نقصان تھا اور ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہو گی۔ ایدھی رضاکاروں کا کہنا ہے عبدالستار ایدھی پاکستان کو فلاحی ریاست دیکھنا چاہتے تھے اور انکے مشن کو جاری رکھا جائیگا ۔

ان کی سماجی فلاحی  خدمات کے اعتراف میں نہ صرف انہیں کئی اعزازات سے نوازا گیا بلکہ اسٹیٹ بینک نے یادگاری سکہ بھی جاری کیا جبکہ انکی تدفین کے موقع پر19 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

مزیدخبریں