لاہور: موٹاپے کا شکار صادق آباد کا رہائشی نور الحسن انتقال کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے رہائشی موٹاپے کا شکار نورالحسن حرکت قلب بند ہونے سے لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔
وہ سرجری کے بعد 10 روز سے آئی سی یو میں زیر علاج تھے جبکہ انہیں آرمی چیف کی ہدایت پر پنجاب کی تحصیل صادق آباد سے لاہور منتقل کرنے کے لیے ائر ایمبولینس کی سہولت فراہم کی گئی تھی اور شالیمار ہسپتال میں ڈاکٹر معاذ کی زیر نگرانی ان کا آپریشن ہوا تھا۔
لاہور میں شالیمار ہسپتال کے ڈاکٹر معاذ بلا معاوضہ ان کا علاج کر رہے تھے اور کامیاب آپریشن کے بعد میڈیکل ٹیم نے بتایا تھا کہ مریض 15 روز میں چلنا پھرنا شروع کردے گا۔نور الحسن کو 18 جون 2019 کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور 28 جون کو آپریشن کیا گیا تھا۔