صومالیہ کے دارالحکومت  میں کار بم دھماکہ، 10افراد ہلاک

  صومالیہ کے دارالحکومت  میں کار بم دھماکہ، 10افراد ہلاک
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب ہونے والے کار بم حملے اور ایک قریبی پولیس سٹیشن پر ہونے والے دھماکے میں 10افراد ہلاک اور 13دیگر زخمی ہوگئے ،پہلاکار بم دھماکا صدارتی محل کے باہر جبکہ دوسرا دھماکا اس کے بالکل سامنے ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عرب اتحاد نے 341 حوثی جنگجوؤں کو موت کے گھاٹ اتار دیا
   

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں صومالیہ کے حکام نے بتایاکہ ملک کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب ہونے والے کار بم حملے اور ایک قریبی پولیس سٹیشن پر ہونے والے دھماکے میں کم از کم 10افراد ہلاک اور13دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: میں اقتدار خواتین اور اقلیتوں کو حقوق دلانے کیلئے چاہتا ہوں: بلاول بھٹو زرداری
   

پولیس افسر میجر محمد حسین نے بتایا کہ کار بم دھماکا صدارتی محل کے باہر جبکہ دوسرا دھماکا اس کے بالکل سامنے ہوا۔ اطلاعات ہیں کہ حملہ آوروں اور سیکیورٹی دستوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ دہشت گرد تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں