میں اقتدار خواتین اور اقلیتوں کو حقوق دلانے کیلئے چاہتا ہوں: بلاول بھٹو زرداری

11:17 PM, 8 Jul, 2018

مظفر گڑھ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہمیں اقتدار انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے چاہتاہوں،  خواتین اور اقلیتوں کو حقوق دلانے کیلئے اقتدار چاہتا ہوں، عوام کےحقوق کے لیے ہر طاقت سے ٹکراؤں گا۔

 مظفر گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 50 سال میں جمہوری جدوجہد کی، جمہوریت کی بحالی کیلئے بھٹو خاندان نے لازوال قربانیاں دیں۔

 بی بی شہید کا وعدہ پورا کرنے کیلئے جدوجہد کر رہا ہوں،  مجھےدنیاکی کوئی طاقت بی بی کےمشن کوپوراکرنےسےنہیں روک سکتی۔ بینظیر کے بعد آصف زرداری نے ملک کو سنبھالا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پرویز رشید  نواز شریف اور چوہدری نثار کے اختلافات کی اندرونی کہانی سامنے لے آئے
 
  انہوں نے مزید کہا کہ   پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی عوام کی خدمت کی،   ہم عوام کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، میرا مقابلہ کسی جماعت سے نہیں، عوامی مسائل سے ہے،  میرامقابلہ عوام کی بھوک، بدحالی اورمعاشی ناانصافیوں سےہے، میں لوگوں کومساوی معاشی انصاف دیناچاہتاہوں،  پیپلزپارٹی عوام اور کسان دوست منشور لیکر آئی، ہم ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:سعودی عرب میں 13لاکھ59ہزار345 غیر قانونی تارکین  کوگرفتار
   

بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں 60 فیصد آبادی خوراک کی کمی کا شکار ہے، حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کو اپنی جاگیر سمجھا اور مسائل حل نہیں کیے، ہم تھرسےکوئلہ نکال رہے ہیں، کوئلے سےلوڈشیڈنگ ختم ہوگی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں