صنعاء: یمن میں آئینی حکومت کی حمایت میں برسرپیکار عرب عسکری اتحاد نے کہا ہے کہ3 روز سے یمن میں جاری لڑائی کے دوران حوثی باغیوں کو بے پناہ جانی نقصان پہنچایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عسکری اتحاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ 72 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف محاذوں پر 341 حوثی جنگجوؤں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا کے فوجی مواصلاتی نظام اور غیر ملکی ماہرین کی مدد سے چلائے جانے والے ٹیکنالوجی کے جدید آلات کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب میں 13لاکھ59ہزار345 غیر قانونی تارکین کوگرفتار
عرب اتحاد نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ وہ ایک دہشت گرد تنظیم کو اپنے پاس اس طرح کے جدید اور اعلیٰ معیار کے آلات رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس نے وضاحت نے کی ہے کہ اس نے جس ہدف کو نشانہ بنایا ہے ، وہ ایک فوجی تنصیب تھی اور اس امر کی خفیہ کارروائیوں اور استعمال کیے گئے جوابی فوجی ہتھیاروں سے بھی تصدیق ہوئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں:پرویز رشید نواز شریف اور چوہدری نثار کے اختلافات کی اندرونی کہانی سامنے لے آئے
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں