ایبٹ آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ باریاں لینےوالوں نےملک کوتباہی کےدہانےپرلاکھڑاکیا، پیپلزپارٹی اورن لیگ اقتدارمیں پیسےبنانےآتی ہیں، میثاق جمہوریت کامطلب مل کرملک کولوٹنا ہے۔
ایبٹ آباد میں جلسےسےخطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 25جولائی کوپاکستان کےمستقبل کافیصلہ ہے، اللہ تعالی نے قوم کوتقدیربدلنےکاموقع دیا ہے۔ انہوں نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی میں کوئی فرق نہیں، دونوں پارٹیوں نےمل کرچیئرمین نیب لگایا، ان کی کرپشن پکڑنےکی کوشش کریں توجمہوریت خطرےمیں آجاتی۔ 2013کاالیکشن فکس تھا، 10سال قبل پاکستان کاقرضہ6ہزارارب روپےتھا، آج پاکستان27ہزارارب روپےکامقروض ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ قرضےبڑھنےکی وجہ نااہلی ہے، ان کی نااہلی اورکرپشن کی قیمت قوم اداکررہی ہے، حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سےملک مقروض ہوا۔کرپٹ لوگوں کوبڑےعہدوں پربٹھایاتاکہ ان کی کرپشن نہ پکڑی جائے، پیٹرول اورفضل الرحمان یعنی ڈیزل بھی مہنگاہوگیا، ملک وقوم کی ترقی کیلئےکرپشن اورکرپٹ حکمرانوں سےنجات ضروری ہے،جب تک پاکستان میں کرپشن رہےگی یہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: نگران حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں4روپے 26پیسے کمی کردی
عمران خان نے کہا کہ کیپٹن(ر)صفدرایسےگھوم رہاہےجیسےکشمیرفتح کرکےآیاہو، کیپٹن(ر)صفدرکوشرم سےڈوب مرناچاہیے، سنا ہےاگلےجمعہ بات بیٹی واپس آرہےہیں، نوازشریف نیلسن منڈیلابننےکی کوشش نہ کریں۔ شریف خاندان بتاؤکس عدالت کافیصلہ لاکردیں جوقبول کروں گے، نوازشریف کےبچےکہتےہیں ہم پاکستانی نہیں،ہم جوابدہ نہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سہ ملکی ٹی 20 فائنل، پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا دیا
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف جھوٹ بولتا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں قوم کےپیسے بچائے، آڈیٹرجنرل پنجاب رپورٹ کےمطابق ترقیاتی کاموں میں نقصان ہوا، شہبازشریف نےراولپنڈی میٹرومیں 6 ارب روپےکانقصان کیا، گوجرانوالہ ہاؤسنگ اسکیم میں 24 ارب روپےکانقصان ہوا، ملتان ڈویلپمنٹ اسکیم میں 8ارب روپےکانقصان ہوا، پنجاب فوڈاتھارٹی میں 126 ارب روپےکانقصان ہوا، دانش اسکول میں قوم کو100ارب روپےکانقصان ہوا، چوہان ڈیم منصوبےمیں82 کروڑروپےکانقصان ہوا۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کےمستقبل کوبہترکرےگی، 27ہزارارب روپےکےقرضےاتارنےکیلئےہم سب کوایک ہوناپڑےگا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں