اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق ایم این اے فرحانہ قمر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فرحانہ قمر نے شمولیت کا اعلان پھلگراں میں تقریب کے دوران کیا گیا جبکہ اس موقع پر عمران خان بھی تقریب میں موجود تھے۔
قبل ازیں کنونشن سینٹر اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کیاجبکہ اس موقع پر کارکن کی جانب سے نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے گئے جس کو بعدازاں کنونشن سینٹر سے باہر نکال دیا گیا۔