ہم چند روز میں لاہور آ رہے , میاں صاحب نے قدم بڑھا دیا قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے:مریم نواز

ہم چند روز میں لاہور آ رہے , میاں صاحب نے قدم بڑھا دیا قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے:مریم نواز
کیپشن: لوگ کمر درد کے بہانے بنا کر سزا سے بچنے کے لئے بھاگ کر یہاں آ جاتے ہیں..مریم نواز۔۔۔فائل فوٹؤ

لندن:کیپٹن ریٹائرڈ صفدر گرفتاری دینے آئے تو مریم نواز بھی پیچھے نہ رہیں اور کہا کہ سیاسی لیڈر سزا کا سن کر پاکستان سے بھاگ جاتے ہیں لیکن ہم واپس جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:شریف خاندان کے وکلاء نے فیصلے کیخلاف اپیلیں تیار کر لیں

ذرائع کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ ہم چند روز میں لاہور آ رہے ہیں میاں صاحب نے قدم بڑھا دیا ہے قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے،نواز شریف نے جو قربانیاں دی ہیں وہ پاکستان میں پہلے کسی نے نہیں دیں۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2018: انگلینڈ سوئیڈن کو ٹھکانے لگا کر سیمی فائنل میں‌ پہنچ گئی

سابق وزیراعظم کی بیٹی نے کہا کہ نواز شریف پہلے ایسے لیڈر ہیں جو سزا بھگتنے پاکستان جا رہے ہیں، یہ قربانی رائیگاںنہیں جائے گی۔ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور کامیابی جلد ہو گی،قربانی ہم دیں گے اور اس کا ثمر پاکستانی عوام کو ملے گا ، جو بھی کر لیں ووٹر کو نہیں روکا جا سکتا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ لوگ کمر درد کے بہانے بنا کر سزا سے بچنے کے لئے بھاگ کر یہاں آ جاتے ہیں۔خیال رہے کہ مریم نواز اور نواز شریف نے جمعہ کو پاکستان آنے کا اعلان کررکھا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں