کراچی:اپنی بیش بہا خدمت اور انسانیت کے لئے درد دل رکھنے والے بابائے انسانیت عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 2 برس بیت گئے ہیں اور آج ان کی دوسری برسی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مجھے پیغام ملتا رہا کہ آپ کو تو ہم چھوڑیں گے نہیں، مریم نواز
تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے دو سال بیت گئے،دکھی انسانیت کے ’مسیحا‘ ایدھی کی دوسری برسی نہایت محبت اور عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شریف خاندان کے وکلاء نے فیصلے کیخلاف اپیلیں تیار کر لیں
عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے۔انہوں نے 11برس کی عمر میں اپنی ماں کی دیکھ بھال کا کام سنبھالا جو ذیابیطس میں مبتلا تھیں اورصرف 5 ہزار روپے سے اپنے پہلے فلاحی مرکز ایدھی فاﺅنڈیشن کی بنیاد ڈالی۔
ایدھی نے لاوارث بچوں کے سر پر دستِ شفقت رکھا اور بے سہارا خواتین اور بزرگوں کے لیے مراکز قائم کیے۔عبدالستار ایدھی 8 جولائی 2016 کو گردوں کے عارضے میں مبتلا ہو کر 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2018: انگلینڈ سوئیڈن کو ٹھکانے لگا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی
چھ دھائیوں تک انسانیت کی بلاتفریق خدمت کرنے والے ایدھی انتقال کے وقت تقریباً بیس ہزار بچوں کے سرپرست کے طور پر رجسٹرڈ تھے۔انسانیت کی اس عظیم خدمت پر ان کو بابائے انسانیت کا لقب دیا گیا جو کہ تاقیات یاد رکھا جائے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں