سیاسی گہمی گہمی میں تیزی،عمران خان آج ایبٹ آباد،شہباز شریف ہارون آباد میں جلسہ کریں گے

10:38 AM, 8 Jul, 2018

لاہور: الیکشن کے دن نزدیک آنے کے ساتھ ہی سیاسی گہما گہمی میں تیزی آتی جارہی ہے اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج ایبٹ آباد میں انتخابی مہم کے دوران عوامی جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ہارون آباد میں پنڈال سجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مجھے پیغام ملتا رہا کہ آپ کو تو ہم چھوڑیں گے نہیں، مریم نواز

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ایبٹ آباد جلسے کیلئے تیاریاں جاری ہیں، کارکنان عمران خان کا خطاب سننے کیلئے بے چین اور بھرپور تیاریوں میں شریک ہیں۔

عمران خان آج شام کو خطاب کریں گے۔ دوسری جانب شہبازشریف آج ہارون آباد کا دورہ کریں گے جس کے دوران شام 5 بجے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے اس حوالے سے گورنمنٹ ہائی سکول ہارون آباد کی گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شریف خاندان کے وکلاء نے فیصلے کیخلاف اپیلیں تیار کر لیں

بلاول بھٹو زرداری ضلع مظفر گڑھ میں مخالفین پر تیر برسائیں گے۔جی ڈی اے عمرکوٹ اور اے این پی تہکال بالا میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2018: انگلینڈ سوئیڈن کو ٹھکانے لگا کر سیمی فائنل میں‌ پہنچ گئی

دوسری جانب اشتہاری مہم میں قانون کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن ان ایکشن۔ضلعی انتظامیہ نےعمران خان اور شاہد خاقا ن سمیت 13 امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے اور 24 گھنٹے کے اندر خلاف قانون اشتہارات ہٹانے کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں