فٹ بال ورلڈ کپ ،کروشیا میزبان روس کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

09:48 AM, 8 Jul, 2018

ماسکو:فٹ بال ورلڈ کپ 2018 ءمیں کروشیا میزبان روس کی ٹیم کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ ہاف ٹائم تک دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے خلاف ایک ایک گول سکور کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مجھے پیغام ملتا رہا کہ آپ کو تو ہم چھوڑیں گے نہیں، مریم نواز

فل ٹائم ختم ہونے پر بھی یہ صورتحال برقرار رہی جس کے بعد ایکسٹرا ٹائم دیا گیا، کروشیا نے ایکسٹرا ٹائم کے پہلے ہاف میں ہی روس کے خلاف گول کرکے برتری حاصل کرلی لیکن ایکسٹرا ٹائم کے آخری ہاف میں روس نے گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا جس کے بعد فیصلہ پنلٹی شوٹس پر چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شریف خاندان کے وکلاء نے فیصلے کیخلاف اپیلیں تیار کر لیں

ٹاس پر پہلی کک کا موقع روس کو ملا جو کروشیا کے گول کیپر نے روک لی۔ لیکن کروشیا نے اپنی باری پر روس کے خلاف گول کر دیا۔ دوسری پنلٹی شوٹ پر روس گول کرنے میں کامیاب رہا جبکہ روس کے گول کیپر نے کروشیا کی دوسری پنلٹی شوٹ روک کر برتری برابر کر دی۔

تیسری پنلٹی شوٹ روس کے کھلاڑی نے باہر پھینک دی لیکن کروشیا کا کھلاڑی اپنی باری پر گول کرنے میں کامیاب رہا۔ چوتھی پنلٹی شوٹ پر روس کو کامیابی ملی لیکن کروشیا بھی گیند کو نیٹ میں پھینکنے میں کامیاب رہا۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2018: انگلینڈ سوئیڈن کو ٹھکانے لگا کر سیمی فائنل میں‌ پہنچ گئی

پانچویں پنلٹی کک پر روس نے پھر گول کر دیا لیکن کروشیا کے کھلاڑی نے آخری گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرا دیا یوں کروشیا نے یہ میچ تین کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا اور سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں