سرخ پیاز، کینسر کا علاج

سرخ پیاز، کینسر کا علاج

سرخ پیاز کا استعمال کینسر کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ہے۔ماہرین کے مطابق پیاز کو سرخ رنگ دینے والا کیمیکل کینسر کے جراثیموں  کوانسانی جسم میں مزید بڑھنے سے روکتا ہے۔
اسکے علاوہ ایک نئی تحقیق کے مطابق پیاز میں ایسا فلوئیڈ بھی پایا جاتا ہے جو سرطانی رسولیوں کو ختم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔
کینیڈا کی یونیورسٹی آف گویلف کے ماہرین کے مطابق کسی بھی طرح کی پیاز کھائی جائے ،وہ سرطان کو جسم میں مزید پھیلنے سے روکتی ہے لیکن سرخ پیازعام پیاز کی نسبت زیادہ کا م کرتا ہے۔انکے مطابق پیاز میں موجود تمام اجزاءسرطانی رسولیوں کو بڑھانے والے ماحول کو تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔