برہان وانی کی تصاویر لگانے والے صارفین کے فیس بک اکاونٹس بند

لاہور: کشمیری عوام کے خلاف بھارتی سازش سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک پر بھی جاری۔ برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی والے پاکستانیوں کے اکاونٹس کو فیس بک انتظامیہ کی جانب سے بلا ک کر دیا گیا۔

10:59 PM, 8 Jul, 2017

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی برہان وانی شہید کی ایک تصویر جسے بنیاد بنا کر فیس بک نے آئی ڈی بلاک کی، یہ تصویر دوپہر 12 سے 01 کے درمیان میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر اور فیس بک پر شیئر کی تھی۔ تاہم صارفین کا کہنا ہے کہ برہان وانی شہید کی تصویر لگاتے ہی فیس بک میں اعلیٰ عہدوں پر بیٹھی بھارتی لابی فوری طور پر متحرک ہوگئی اور اس نے فوری طور پر ایک منٹ سے بھی قلیل وقت میں اس کی فیس بک آئی ڈی بلاک کردی۔ آئی بلا ک کرنے کے بعد فیس بک کی جانب سے ایک پیغام بھی دیا گیا۔
آپ بھی بلاک کی گئی چند آئی ڈیز کو دیکھ سکتے ہیں۔ 

...

.

....

مزیدخبریں