جدہ:سعودی عرب میں عبایہ پہننے والی خواتین نے آرائشی عبایہ اور میک اپ استعمال نہ کرنےکی تجویز پیش کرنے والے عالم محمد الرافع کا سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا خوب مذاق اڑایا ہے۔
محمد الرافع ایک معروف مذہبی سکالر ہیں اور انھوں نے خواتین کو آرائشی عبایہ نہ پہننے اور میک اپ استعمال نہ کرنےکی تجویز پیش کی تھی ۔
اتوار کو ٹوئٹر پر ایک پیغام میں محمد الرافع نے کہا تھا کہ ’اے میری بیٹی، ایسا عبایہ مت خریدو جس پر کوئی آرائش ہو، کوئی سجاوٹ یا کڑھائی ہو یا کوئی چاک ہو۔ براہ مہربانی بیٹی کوئی میک اپ نہ ظاہر کرو اور (اسلام سے قبل) زمانہِ جہالت جیسا میک اپ نہ کرو۔‘
بہت سی خواتین نے ان کے اس پیغام کا انتہائی طنزیہ جواب دیا ہے اور اپنے مختلف جوابات میں اپنےعبایوں کی تصاویر دکھا کر ان سے طنزیہ طور پر پوچھا ہے کہ کیا ہمارا عبایہ اچھا ہے ؟ کیا ہم یہ عبایہ پہن سکتیں ہیں ۔
محمد الرافع کی ٹویٹ عرب ٹوئٹر (عربی میں ٹوئٹ کرنے والے) پر 31,000 مرتبہ ری ٹوئیٹ کی گئی ہے۔