واشنگٹن:شمالی کوریاکیساتھ بڑھتی کشیدگی کے پیش نظرامر یکہ درمیانی رینج کے بیلسٹک میزائل سسٹم کیخلاف اپنے میزائل دفاعی سسٹم ” تھاڈ“ کے ٹیسٹ کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔
بین الاقوامی میڈیارائٹرز کے مطابق حال ہی میں شمالی کوریا طرف سے کیے گئے بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجرے کے بعد امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ مزید بڑھ گیا ہے جس کے پیش نظر امریکہ نے اپنی دفاعی صلا حیت کا مظاہرہ کرنے کیلئے درمیانی رینج کے بیلسٹک میزائل سسٹم کیخلاف اپنے میزائل دفاعی سسٹم ” تھاڈ“ کو آزمانے کا عندیہ دیا ہے ۔
امریکہ کئی ماہ سے اس میزائل دفاعی سسٹم کاٹیسٹ کرنے کا اراداہ رکھتا تھا لیکن شمالی کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے ٹیسٹ کے بعداب امریکہ سمجھتا ہے کہ شمالی کوریا کو بتایا جائے کہ وہ کسی بھی میزئل حملے کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
ایک امریکی نمائندے نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ جولائی کے شروع میں یہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔