راولپنڈی : دنیا بھر سے مایہ نازفٹ بالرز کی پاکستان آمد پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے فٹ بالرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سٹار فٹ بالرز کا خود استقبال کیا اور پاکستان آمد پر شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے۔اس موقع پر تمام کھلاڑیوں نے آرمی چیف سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انتہائی خوبصورت ملک ہے۔ان کا کہناتھا کہ تمام پاکستانی بالخصوص نوجوان فٹ بالرزعالمی فٹ بالرز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔سٹار فٹبالر رونالڈینو نے کہاہے کہ ہم پر امن اور خوبصورت پاکستان میں آرمی چیف کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔