بیجنگ: چینی حکام نے ایک جرمن ڈاکٹر کو سرطان میں مبتلا حکومتی ناقد لیو شیاباؤ کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت دے دی ۔
کینسر مرض کے ماہر جرمن معالج پہلے غیرملکی ڈاکٹر ہیں جنہیں انتہائی علیل شیاباؤ تک رسائی دی گئی ہے۔ چین میں سیاسی اصلاحات کی جدوجہد کرنے والے شیاباؤ جگر کے آخری سٹیج کے کینسر میں مبتلا ہیں۔
اس مرض کے ایک امریکی ماہر معالج کو بھی چیک اپ کی دعوت دی گئی ہے۔ چینی حکام نے شیاباؤ کو علاج کے لیے بیرون ملک لے جانے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
شیاباؤ کی اہلیہ بھی گھر پر نظربند رکھی گئی ہیں۔