امریکی اور جنوبی کوریا کی فضائیہ کا مشترکہ طاقت کامظاہرہ

سیول: گزشتہ دنوں شمالی کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کے جواب میں امریکی اور جنوبی کوریا  کی فضائیہ نےایک مشترکہ مصنوعی آپریشن کے ذریعے طاقت کا مظاہرکیاہے۔

جنوبی کوریا کی ملٹری کے مطابق امریکی فضائیہ کے دو سُپرسانِک طیاروں نے جنوبی کوریا کے لڑاکا طیاروں کے ہمراہ مل کر ایک مصنوعی آپریشن کیاہے۔ آپریشن کے دوران امریکی طیارے امریکی ائیربیس سے اڑے اورجنوبی کوریاکے  لڑاکا طیاروں کےساتھ مل کر دشمن کے بیلسٹک میزائل لانچر اور زیر زمین دشمن کے پوشیدہ اہداف کو تباہ کرنےکا مصنوعی مظاہرہ کیا۔

امریکہ اور جنوبی کوریا نے یہ مظاہرہ شمالی کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کے جواب میں کیا ہے جس میں یہ تاثر دیا گیاہے کہ وہ دشمن کے بیلسٹک میزائل لانچنگ سسٹم کو تباہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ دشمن کے زیر مین پوشیدہ اہداف کو بھی ڈھونڈ کرنشانہ بنا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے شمالی کوریایکے بعد دیگرے بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کررہا  ہے جس سے جنوبی کوریا اور امریکہ میں خاصی تشویش پھیلی ہوئی  ہے۔