ملالہ یوسف زئی کے ٹوئٹر پر لاکھوں فالوورز

ملالہ یوسف زئی کے ٹوئٹر پر لاکھوں فالوورز

لندن: پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بالآخر ٹوئٹر   کی دنیا میں قدم رکھ ہی دیا، ان کے اس اقدام کو دنیا بھر سے ان کے مداحوں نے سراہا ہے اور انہیں خوش آمدید کہا ہے۔

لڑکیوں کے حقوق خاص کر انکی تعلیم کے لیے جدوجہد کے جذبے کا اظہار کرنے کے ساتھ  ساتھ  انہوں نے’’ہائے ٹو ئٹر‘‘ کے دو  الفاظ سے پہلا ٹوئٹ کیا  اور دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر سے ابن کے مداحوں نے ان کو خوش آمدید کہا۔ ان میں کینیڈا کے وزیراعظم بھی شامل ہیں جنہوں نے فوری طور پر ملالہ کو فالو کیا ۔

ملالہ یوسفزئی نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ آج ان کا اسکول میں آخری اور ٹوئٹر پر پہلا دن ہے۔

ملالہ یوسفزئی کے اکاؤنٹ بنانے کے صرف 14 گھنٹے بعد ان کے فالوورز کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی۔

مصنف کے بارے میں