اسلام آباد:ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔مانسہرہ، ایبٹ آباد اور مظفر آباد اور وادی نیلم سمیت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئیاور زیرزمین اس کی گہرائی 13 کلومیٹر تھی ۔زلزلے کا مرکز خیبرپختونخوا خوا کا علاقہ کاغان تھا۔جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیااوروہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔