کراچی کی بریانی کھاوں گا، لوئس مورٹے

04:41 PM, 8 Jul, 2017

دبئی:رونالڈینیو  اینڈ فرینڈز کلب اور پرتگال فٹبال ٹیم کے پلیئر لوئس مورٹے بریانی کے شوقین نکلے، گزشتہ روز دبئی ائرپورٹ پر گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی پہنچ کر بریانی بھی کھائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کلب کی پاکستان آمد کا مقصد پاکستان میں فٹبال فینز کے چہروں پر خوشی بکھیرنا ہے۔گزشتہ روز پاکستان روانگی سے قبل دبئی ایئرپورٹ پر خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔

تمام کھلاڑی اکٹھے ہونے کے بعد دبئی ایئرپورٹ سے خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچے ۔دنیا بھر میں مشہور و معروف فٹبال آئیکون، برازیل کے رونالڈینو، روبرٹو کارلوس سمیت7فٹبالرز پاکستان آئے ہیں یہ کھلاڑی پاکستان میں دو نمائشی فٹبال میچز میں حصہ لینے کے لیے پاکستان آئے ہیں۔

پاکستان آنے والے کھلاڑیوں میں برازیلین فٹبالر رونالڈینو، روبرٹو کارلوس، رائن گگز، رابرٹ پائرز، فرانسس نکلولس اینلکا، جارج بوٹنگ، ڈیوڈ جیمز شامل ہیں۔ دوسرا میچ آج(اتوار کو )لاہور میں ہوگا۔یہ میچز سیون اے سائیڈ ہیں، ایک ٹیم رونالڈینو کی ہوگی جبکہ دوسری کی قیادت رائن گگز کریں گے۔فٹبال فینز انمیچز کے لیے کافی پرجوش ہیں اور ان کے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے بھاگ دوڑ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں