ممبئی:بھارت ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان کو ہرا کر بھی فکسنگ کا رونا رونے لگا،ایف آئی ایچ کو جمع کردہ درخواست میں کہا گیا کہ ایک پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ نے خاتون کو کھلاڑی سردار سنگھ کیخلاف شکایت درج کرانے کیلئے اکسایا۔ٹورنامنٹ کے دوران ہی تفتیش سے پلیئر اور ٹیم کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی۔
عالمی باڈی میزبان انگلینڈ کو بھارتی الزامات کی تحقیقات کیلئے درخواست کریگی۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنل کے میچز گزشتہ ماہ لندن میں مکمل ہوئے، اچھا آغاز کرنے کے بعد مسلسل شکستوں کی وجہ سے بھارتی ٹیم چھٹی پوزیشن پر رہی۔
انڈیا نے ان شکستوں کا ملبہ ایک پاکستانی نزاد رکن پارلیمنٹ پر ڈالتے ہوئے کہاکہ بھارتی ٹیم مسلسل3 فتوحات کے ساتھ انتہائی پراعتماد نظر آرہی تھی کہ ایک خاتون ہاکی کھلاڑی ایشپال بھوگال کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی شکایت سامنے آ گئی۔
اس پر پاکستان کیخلاف پہلے میچ سے قبل اہم پلیئر سردار سنگھ کو تفتیش کیلئے بلالیا گیا، پولیس اسٹیشن بھی یارکشائر میں تھا جہاں پہنچنے کے لیے انھیں 7گھنٹے سفر کرنا پڑا، باز پرس4گھنٹے تک جاری رہی،ایک پوزیشن میں بیٹھے رہنے سے سردار سنگھ کی فٹنس متاثر ہوئی،ٹیم کا مورال گرا اور توجہ منتشر ہوگئی۔
جس کے باعث ہالینڈ کے بعد لورینکنگ کی حامل ملائیشین اور کینیڈین ٹیموں کے ہاتھوں بھی شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔درخواست میں مزید لکھا گیا کہ اس خاتون نے ایک سال قبل پولیس کو سردار سنگھ کیخلاف اپنی شکایت درج کرائی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں