برہان وانی تحریک آزادی کشمیر کے ایک نئے باب کا نام ہے، وزیراعظم

03:27 PM, 8 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: برہان وانی شہید کی برسی پر وزیراعظم نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ برہان وانی تحریک آزادی کشمیر کے ایک نئے باب کا نام ہے،کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کے جذبے سے سرشار ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے اپنے پیغام  میں مزید کہا ہے کہ اسلحہ کے زور پر جذبہ آزادی کو نہیں کچلا جاسکتا،کشمیری بھارت کے غاصبانہ قبضے کو قبول کرنے کیلئے آمادہ نہیں۔ انکا کہنا ہے کہ برہان وانی کی شہادت نے اپنے لہو سے چراغ روشن کیا،تحریک آزادی کشمیر مقامی و بیرونی مداخلت کے بغیر آگے بڑھ رہی ہے۔

اس سے قبل  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی  شہید وانی کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا ۔سپہ سالار کا کہنا تھا  کہ برہان وانی اور دیگر شہدا کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی ۔ برہان وانی کی قربانی حق خودارادیت کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزیدخبریں