کراچی میں انٹرنیشنل فٹبالرز کا میچ، لیاری والوں کیلئے مفت ٹکٹ

03:10 PM, 8 Jul, 2017

کراچی :کراچی میں انٹرنیشنل فٹبالرز کے درمیان نمائشی میچ دیکھنے کے لیے لیاری کے رہائشیوں میں مفت ٹکٹ تقسیم کیے گئے۔برازیل کے اسٹار فٹبالر رونالڈینو سمیت 7 انٹرنیشنل فٹبالر پاکستان آچکے ہیں اور وہ دو نمائشی میچ کھیلیں گے جن میں سے پہلا میچ کراچی اور دوسرا لاہور میں ہوگا۔

کراچی میں لیاری کے عوام فٹبال سے ایک خاص لگاو  رکھتے ہیں اس لیے انتظامیہ نے نمائشی میچ دیکھنے کے لیے لیاری کے رہائشیوں میں مفت ٹکٹ تقسیم کیے جس پر انہوں نے خوشی کے ساتھ بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کیا۔

انتظامیہ کی جانب سے لیاری کے رہائشیوں میں ایک ہزار ٹکٹ تقسیم کیے گئے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے ہے اس لیے لیاری کے رہائشیوں کی سہولت کے لیے انہیں یہ ٹکٹ مفت فراہم کیے گئے ہیں۔مفت ٹکٹ ملنے پر لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ فٹبال کے کھیل سے محبت کرنے والے ہیں اور میچ دیکھنے کے لیے ضرور جائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں