آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا بھی شہید وانی کو بھر پور خراج عقیدت

03:00 PM, 8 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:   آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی شہید وانی کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔سپہ سالار کا کہنا ہے کہ برہان وانی اور دیگر شہدا کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی ۔ برہان وانی کی قربانی حق خودارادیت کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے آزادی کی راہ میں جان قربان کرنے والے کشمیر ی سپوت کو بھرپورخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مزید کہا  کہ برہان وانی اوردیگر شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،برہان وانی کی قربانی حق خودارادیت کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے پیغام میں پاک فوج کے سربراہ نے واضح کیا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت حاصل ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی ریاستی جبر کیخلاف قربانی کو کشمیریوں کی سوچ کا عکاس بھی قرار دیا ۔

اس سے قبل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وجبر کی بھینٹ چڑھنے والے حریت کمانڈر برہان وانی کی شہادت کو آج ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ برہان وانی نے آزادی کشمیر کی تحریک میں نئی روح پھونک دی۔  

مزیدخبریں