کراچی: عزیر بلوچ گینگ کے کارندے سمیت 14 افراد گرفتار

کراچی: عزیر بلوچ گینگ کے کارندے سمیت 14 افراد گرفتار

کراچی : پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عزیر بلوچ گینگ کے کارندے سمیت 14 افراد کو گرفتار کر لیا،پولیس نے کراچی کےعلاقےچاکیواڑہ سےعزیربلوچ گینگ کے کارندے کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق مبینہ ٹاون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں سے دو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی جبکہ ایک اقدام قتل کا ملزم شامل ہے۔ادھر ،ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کے مطابق سرجانی ٹائون گلشن سکندر میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، جس کے دوران جھونپڑا ہوٹل میں چلنے والے جوئے کے اڈے سے 11ملزمان کو گرفتار کرکے جوئے میں لگائی گئی رقم اورجوئے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کرلیا گیا۔

مصنف کے بارے میں