ممبئی : کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے تیمورکی ولادت پر کپوراورپٹودی خاندان نے خواجہ سراوں کو مالامال کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت میں بچوں کی پیدائش کے وقت خواجہ سراوں کو بلانا ایک غیر رسمی رواج ہے۔
خواجہ سرا خوشی کے اس موقع پر آکر بچوں کو نظر بد سے بچانے کی دعا دیتے ہیں اور بدلے میں پیسے لے جاتے ہیں بالی ووڈ کے مشہور کپور اور پٹودی خاندان نے بھی تیمورکی پیدائش کے وقت خواجہ سراوں کو بلایا تھا تا کہ ان کے گھر کا چشم و چراغ بری نظروں سے محفوظ رہے اور بدلے میں انہیں 51000 روپے کی رقم دی تھی۔
جسے حاصل کرکے خواجہ سراوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا تھا۔دوسری جانب بھارتی میڈیا میں کپوراور پٹودی خاندان کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ ان دونوں خاندانوں کا شمار بھارت کے طاقتور ترین خاندانوں میں ہوتا ہے ۔
ان کے پاس پیسوں کی بھی کوئی کمی نہیں لہٰذا ننھے تیمور کی نظر اتارنے کیلئے خواجہ سراوں کو محض 51000 روپے کی رقم دینا سمجھ سے بالا تر ہے انہیں اس سے کہیں زیادہ رقم دینی چاہئے تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں