کینیا کے وزیر داخلہ جوزف نکاسیری انتقال کر گئے

12:17 PM, 8 Jul, 2017

نیروبی: کینیا کے وزیر داخلہ جنرل جوزف نکاسیری مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ اس بات کی تصدیق حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کی گئی۔ کینیا کے وزیر داخلہ کو نیروبی میں واقع کیرن ہسپتال میں طبی معائنے کے لئے داخل کیا گیا تھا لیکن چند گھنٹوں بعد ہی اچانک سے ان کی موت واقع ہو گئی۔

حکام کا کہنا ہے ان کی ہلاکت کا یہ واقعہ کینیا میں ہونیوالے عام انتخابات سے ایک ماہ قبل پیش آیا ہے مگر اس کا الیکشن پر اثر پڑنے کا کوئی امکان نہیں۔

ان کے انتقال پر کینیا کے صدر سمیت اہم رہنماؤں نے گہرے غم و دکھ کا اظہار کیا۔ یاد رہے کینیا میں 8 اگست کو  نئےانتخابات ہونگے جس میں کینیا کے شہری اپنے اگلے صدر، قانون سازوں اور مقامی نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں