لندن: رائل کالج فار پبلک ہیلتھ کی تازہ تحقیق کے مطابق ہر وقت موبائل، ٹیبلٹ یا کمپیوٹر کی اسکرین پر جمی نظریں اور اس دوران مختلف ایپس کا استعمال نوجوانوں کے ذہنی دباؤ میں اضافے کا سبب بن رہا ہے اور اس کی وجہ سے نوجوان نسل نفسیاتی مسائل کا شکار ہو رہی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث نوجوانوں میں نیند کی کمی بڑھتی جا رہی ہے جس سے ان کی ذہنی صلاحیتیں ماند پڑ رہی ہیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی اہمیت اور اس کے مثبت اثرات سے اجتناب نہیں لیکن کسی بھی چیز کی زیادتی انسان کے دل و دماغ کو متاثر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اسی وجہ سے خاص طور پر نوجوان بچے اور بچیوں میں ذہنی انتشار اور بعض معاملات میں احساسی محرومی جیسے عوامل بھی سامنے آتے ہیں۔
رائل کالج فار پبلک ہیلتھ کی اس تازہ تحقیق میں 14 سے 24 برس کے 1500 سے زائد نوجوانوں کو شامل کیا گیا تھا ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں