پشاور:خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون پولیس آفیسر کو میل پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے۔رضوانہ حمید کو پشاور میں وومن پولیس اسٹیشن کے ساتھ گلبرگ پولیس اسٹیشن کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
رضوانہ حمید نے ایس ایچ او تعینات ہونے کے بعد گلبرگ پولیس اسٹیشن میں ڈیوٹی جوائن کرلی ہے، ان کا کہناہے کہ فی میل پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او تعینات ہونا اعزاز کی بات ہے، اعتماد پر پورا اتروں گی۔
رضوانہ وومن پولیس اسٹیشن میں بھی ایس ایچ او کی پوسٹ پر تعینات ہیں جبکہ انہیں گلبرک میل پولیس اسٹیشن میں ایڈیشنل چارج سونپا گیا ہے۔رضوانہ حمید کا کہنا ہے کہ خواتین کو پولیس فورس میں آنا چاہئے۔
رضوانہ پولیس فورس میں مردوں کے شانہ بشانہ امن کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے برسرپیکار ہونے کے ساتھ امور خانہ داری کی ذمہ داریاں بھی احسن طریقے سے نبھا رہی ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں