ملتان:دور جدید میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں بہت عام ہو گیا ہے ۔ روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لئے ہیں، وہیں پاکستان میں پہلی بار روبوٹس نے ویٹرز کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔
پاکستان کے ان روبوٹ ویٹرز کی دھوم بین الاقوامی میڈیا تک بھی پہنچ گئی ہے۔ملتان کے ایک ریسٹورنٹ میں موجودروبوٹس نہ صرف گاہکوں کو خوش آمدید کہتے ہیں بلکہ انتہائی پھرتی سے بطور ویٹرز اپنے فرائض بخوبی انجام دیتے ہیں۔
گاہکوں کو پیزا سرو کرتے دونوں روبوٹس ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور لوگ خاص طور پر روبوٹ ویٹرز کی وجہ سے اس ریسٹورنٹ کا رخ کر رہے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں