آزاد کشمیر: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،3 افراد شہید،5 زخمی

10:34 AM, 8 Jul, 2017

مظفر آباد: بزدل بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کو معمول بنا لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے چڑی کوٹ، اور ستوال سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ بھارتی فورسز کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیار استعمال کیے گئے جس سے خاتون سمیت دو افراد شہید جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کو دندان شکن اور موثر جواب دیا گیا۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی توپوں کو سانپ سونگھ گیا۔

یاد رہے گزشتہ ماہ بھی بھارتی فورسز نے ایل او سی پر چری کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 70 سالہ پاکستانی شہری شہید ہو گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں