لاہور: دکھی انسانیت کے مسیحا اور مشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی آج پہلی برسی منائی جا رہی ہے۔ عبدالستار ایدھی 1928 میں بھارت کے صوبہ گجرات کے علاقے Bantva میں پیدا ہوئے بعد میں وہ کراچی منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے غریبوں کے مفت علاج کے لئے ایک ڈسپنسری قائم کی۔
انہوں نے بعد میں اپنی اہلیہ بلقیس ایدھی کی مدد سے خیراتی سرگرمیوں کو توسیع دی۔ اپنی زندگی کے دوران انہوں نے مخیر حضرات کے تعاون اور نجی عطیات کے تحت ایک ہزار آٹھ سو ایمبولینسوں کے نیٹ ور ک کے قیام سمیت ایدھی فائونڈیشن کو وسعت دی۔
اپنے انتقال کے وقت عبدالستار ایدھی تقریباً بیس ہزار بچوں کے والدین یا سرپرست کے طور پر رجسٹرڈ تھے۔ عبدالستار ایدھی کو کئی مرتبہ نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کیا گیا. انہوں نے گاندھی امن ایوارڈ اور یونیسکو مدن جیت سنگھ پرائز سمیت متعدد ایوارڈ حاصل کئے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں