جی ٹوئنٹی کا عالمی دہشتگردی کے خاتمے اور فنڈنگ روکنے پر اتفاق

جی ٹوئنٹی کا عالمی دہشتگردی کے خاتمے اور فنڈنگ روکنے پر اتفاق

ہیمبرگ: جی ٹوئنٹی اجلاس کے پہلے روز کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں ممبر ممالک نے عالمی دہشت گردی کے خاتمے اور اس کی فنڈنگ روکنے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیمبرگ میں دو روزہ جی ٹوئنٹی اجلاس کے پہلے روز کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں ممبر ممالک نے انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کو آسان بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ جی 20 کے رکن ممالک نے دہشت گردی کے خلاف ردعمل کو مزید مؤثر بنانے، داعش، القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کو روکنے کے لیے مزید اقدامات پر بھی اتفاق کیا۔

رکن ممالک نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سفری اور امیگریشن کے قوانین میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں