ممبئی: بالی و وڈ کے نامور کوریوگرافر گنیش آچاریا نے اپنے وزن میں 85 کلو گرام کمی کرکے بھارتی شوبز انڈسٹری کے تمام لوگوں کو حیران کر دیا ۔
نیشنل ایوارڈ یافتہ ڈانس ماسٹرگینش آچاریا کچھ عرصہ قبل تک بے تحاشہ وزن کی وجہ سے بھی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے تھے لیکن ان کا وزن کبھی ان کے رقص کے درمیان نہیں آیا موٹاپے کے باوجود گنیش اتنے ماہرانہ انداز میں رقص کرتے کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں حیرت سے کھلی رہ جاتی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گنیش آچاریا نے کچھ عرصہ قبل اپنے وزن میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنا وزن 85 کلو گرام کم کرکے سب کو چونکا دیا حال ہی میں انسٹا گرام پر جاری ہونے والی نئی تصاویر میں وہ بالکل نئے روپ میں نظر آرہے ہیں اپنے اندر آنے والی اس تبدیلی کے بارے میں گنیش آچاریا کا کہنا ہے کہ وزن میں کمی کرنا میرے لیے بے انتہا مشکل تھا فلم ”ہے برو“ کے وقت میرا وزن کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گیا تھا اور اس میں 200 کلو گرام تک کا اضافہ ہوگیا تھا لیکن پھر میں اپنے وزن میں کمی کرنے کی کوششوں میں مصروف ہوگیا اور تقریباً ڈیڑھ سال کی محنت کے بعد میں اپنے وزن میں 85 کلوگرام کی کمی کرنے میں کامیاب ہوگیا اور اب میرا وزن 115 کلوگرام ہوگیا ہے۔
نامور کوریوگرافر گنیش آچاریا نے وزن 85 کلو کم کر لیا
ممبئی: بالی و وڈ کے نامور کوریوگرافر گنیش آچاریا نے اپنے وزن میں 85 کلو گرام کمی کرکے بھارتی شوبز انڈسٹری کے تمام لوگوں کو حیران کر دیا ۔
12:30 AM, 8 Jul, 2017