پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ میں دھاندلی، 12 ہزار افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کیے گئے

09:44 PM, 8 Jan, 2025

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے غیر ملکی شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں 95 پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ ملازمین کے خلاف بڑا ایکشن لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے چون پاسپورٹ اینڈ امیگریشن افسران کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ 41 پاسپورٹ ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی ہے۔

ڈی جی پاسپورٹ کی جانب سے غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کے بارے میں وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا، جس کے بعد انکوائری کا آغاز کیا گیا۔ ان افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے 12 ہزار افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ فراہم کیے۔

سعودی حکام نے ان افغان شہریوں کے پاکستانی پاسپورٹ حکومت پاکستان کے حوالے کیے تھے، جنہیں پاکستان کے مختلف مشن میں جاری کیا گیا تھا۔

یہ کارروائی نادرا کے سیکنڈروں ملازمین کے خلاف بھی کی گئی تھی، جنہیں غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں نوکریوں سے فارغ کیا جاچکا ہے۔ وزارت داخلہ اور پاسپورٹ کے اعلیٰ حکام نے اس کارروائی کی تصدیق کی ہے۔
 

مزیدخبریں