ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ

کراچی : ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 77 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے اضافہ ہوا ہے، اور یہ 2 لاکھ 37 ہزار 483 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر بڑھ کر 2,652 ڈالر ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق مقامی اور عالمی مارکیٹ کے حالات، ڈالر کی قیمت اور عالمی اقتصادی صورتِ حال سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہو رہی ہیں۔ سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت عوام اور سرمایہ کاروں کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہے۔