غزہ: اسرائیلی فورسز کی غزہ کے نہتے مسلمانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 31 فلسطینی شہید اور 57 زخمی ہو گئے ہیں۔ مرکزی بوریج پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں بچے سمیت 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔
جنوبی رفاہ پر دو اسرائیلی حملوں میں 4 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں 2 کسان بھی شامل ہیں۔ نصیرات پناہ گزین کیمپ میں بھی دو فلسطینی شہید ہو گئے۔مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔ شہدا کی مجموعی تعداد 45,885 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 9 ہزار 196 ہو گئی ہے۔
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ایمبولینسوں کے ذریعے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں، جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔اسرائیلی کارروائیوں میں مزید 2 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ حماس کے ساتھ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کے کیپٹن اور میجر بھی ہلاک ہو گئے، جبکہ 4 سپاہی زخمی ہو گئے ہیں۔