وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ

وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ

اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان، شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، وزیر مملکت علی پرویز ملک اور کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرت بھی موجود ہیں۔

وزیر اعظم کراچی پورٹ ٹرسٹ پر قائم ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ایف بی آر کی کسٹمز کلیئرنس کے خودکار نظام "فیس لیس سسٹم" کا افتتاح کریں گے۔ اس سسٹم کا مقصد کسٹمز کلیئرنس میں شفافیت اور اس کے دورانیے میں کمی لانا ہے۔

وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج کا بھی دورہ کریں گے، جہاں انہیں 2024 میں دنیا کے دوسرے بہترین کارکردگی کے حامل سٹاک ایکسچینج کے اعزاز حاصل کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کا موقع ملے گا۔ مزید برآں، وزیر اعظم آغا خان یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تقریب میں بھی بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں