بھارت میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کا تاریخی ٹاکرا متوقع

بھارت میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کا تاریخی ٹاکرا متوقع

بھارت :ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا (اے ایف آئی) نے رواں برس ایک انٹرنیشنل جیولین ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جس میں دنیا کے ٹاپ 10 جیولین تھرورز کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا، جو دو بار اولمپک میڈلسٹ رہ چکے ہیں، بھی اس ایونٹ کے لیے تھرورز کو دعوت دیں گے۔ اگر پاکستانی ایتھلیٹ اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو دعوت دی گئی تو جیولین کے میدان میں دونوں عالمی سطح کے کھلاڑیوں کے درمیان ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

پیرس اولمپکس 2024 میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا تھا، جبکہ نیرج چوپڑا نے سلور میڈل حاصل کیا تھا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہ ممکنہ ٹاکرا جیولین کے مداحوں کے لیے ایک اہم ایونٹ ثابت ہو سکتا ہے۔

ایونٹ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے بعد منعقد کیا جائے گا، جو 13 سے 21 ستمبر 2025 کو ٹوکیو میں شیڈول ہے۔ کیا ارشد ندیم بھارت جا کر اس ایونٹ میں شرکت کریں گے؟ یہ سوال مداحوں میں دلچسپی کا باعث بن گیا ہے۔