ن  لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے، کس کو کہاں ایڈجسٹ کیاجائے گا

11:11 PM, 8 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: ن  لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق  آئی پی پی کو قومی کی 7 اور صوبائی اسمبلی کی 11 سے تیرہ سیٹیں دیئے جانے کا امکان ہے، آئی پی پی نے قومی کی 13 اور صوبائی اسمبلی کی 22 سیٹوں کا مطالبہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق  جہانگیرترین کو لودھراں کے بجائے این اے149 ملتان سے ایڈجسٹ کیا جائیگا، علیم خان کو این اے117 لاہور، عون چودھری کو این اے128 لاہور میں ایڈجسٹ کیا جائیگا، نعمان لنگڑیال کو ساہیوال اور انجینئر گل اصغر کو خوشاب سے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

آئی پی پی کی فردوس عاشق، ہمایوں اختر، رانا نذیر ایڈجسٹ نہیں ہوں گے۔ فیصل آباد سے فرخ حبیب اور ساہیوال سے نوریزشکور کو ایڈجسٹ نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق علیم خان کو صوبائی سیٹ پر بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ ہاشم ڈوگر کو بھی صوبائی سیٹ پر ایڈجسٹ کیا جائے گا، مراد راس کو ایڈجسٹ نہ کئے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں