نجکاری کمیشن  کا پی آئی اے کے حوالے سے اہم فیصلہ،   ادارے کو دو حصوں میں تقیسم کرنے کی منظوری 

 نجکاری کمیشن  کا پی آئی اے کے حوالے سے اہم فیصلہ،   ادارے کو دو حصوں میں تقیسم کرنے کی منظوری 

کراچی :نجکاری کمیشن   نے  پی آئی اے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے    ادارے کو دو حصوں میں تقیسم کرنے کی منظوری  دے دی ہے۔  نجکاری کمیشن کے فیصلے کے مطابق  پی آئی اے کو دو حصوں میں تقیسم کیاجائے گا۔ 

نگراں وزیر نجکاری فواد حسن فواد کی زیر صدارت اجلاس میں  پی آئی اے کی نجکاری پر غور کیا گیا، جبکہ فنانشل ایڈوائزر نے اجلاس کو پی آئی اے کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے پر بریفنگ بھی دی۔

نجکاری کمیشن نے پی آئی اے  کے کور اور نان کور بزنس کو الگ الگ کرنے کی منظوری دے دی، پی آئی اے لمیٹڈ کمپنی میں ایوی ایشن سمیت کور بزنس موجود رہیں گے، نان کور بزنس کے لیے ہولڈنگ کمپنی بنے گی۔پی آئی اے کی نجکاری کی تجاویز کو کابینہ کی نجکاری کمیٹی میں پیش کیا جائے گا، نجکاری کی حتمی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں