شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،پاک فوج کا حوالدار شہید،دہشت گرد  زخمی حالت میں گرفتار

07:34 PM, 8 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن  میں پاک فوج کا حوالدار شہید ہوگیا جبکہ دہشت گرد  زخمی حالت میں گرفتار ہوگئے ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق  شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ  ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگاکر کارروائی کی  ۔فائرنگ کے تبادلے میں ضلع مردان کے رہائشی 41 سالہ حوالدارمحمد ظاہر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ اس آپریشن میں  ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔  آئی ایس پی آرکے مطابق  پاک فوج دہشتگردی کے خاتمہ کےلئے پرعزم ہیں۔ 

مزیدخبریں