مجھے نااہل کرکے پاکستان کی ترقی روکی گئی، آج اللہ نے انصاف کیا: نواز شریف

07:18 PM, 8 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  قائد ن لیگ اور سابق وزیر اعظم  میاں نواز شریف  جا عدالتی فیصلے پر رد عمل آگیا ہے۔  جاتی امرا میں قائد ن لیگ کو مشاورتی اجلاس کے دوران فیصلے سے متعلق بتایا گیا۔ 

 مریم نواز نے نواز شریف کو عدالتی فیصلے سے آگاہ کیا ۔   نواز شریف نے عدالت سے نااہلی ختم ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا ۔

نواز شریف  نے کہا مجھے نااہل کرکے پاکستان کی ترقی کا سفر روکا گیا تھا۔میں نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا اللہ نے انصاف کیا۔ 

مزیدخبریں