اسلام آباد: قائد ن لیگ اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف جا عدالتی فیصلے پر رد عمل آگیا ہے۔ جاتی امرا میں قائد ن لیگ کو مشاورتی اجلاس کے دوران فیصلے سے متعلق بتایا گیا۔
مریم نواز نے نواز شریف کو عدالتی فیصلے سے آگاہ کیا ۔ نواز شریف نے عدالت سے نااہلی ختم ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا ۔
نواز شریف نے کہا مجھے نااہل کرکے پاکستان کی ترقی کا سفر روکا گیا تھا۔میں نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا اللہ نے انصاف کیا۔