اگلے 5 سالوں میں بنگلہ دیش کی اقتصادی ترقی میرا بنیادی مقصد :  حسینہ واجد 

06:22 PM, 8 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

ڈھاکہ :انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیراعظم حسینہ  واجد کاکہنا ہےکہ  اگلے 5 سالوں میں  بنگلہ دیش کی اقتصادی ترقی میرا بنیادی مقصد ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیراعظم حسینہ  واجد کاکہنا ہےکہ بنگلہ دیش کی اقتصادی ترقی اگلے 5 سالوں میں میرا بنیادی مقصد ہے

ان کاکہنا تھا کہ  انتخابات میں کسی ایک جماعت کی غیرحاضری کا مطلب یہ نہیں  ہوتا کہ ملک میں جمہوریت نہیں ہے، ہر سیاسی جماعت کو  فیصلہ کرنے کاحق  ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ   عام انتخابات میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے پانچویں بار کامیابی حاصل کی ہے۔  حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ اور ان کی اتحادی جماعتوں نے 300 پارلیمانی نشستوں میں سے کم از کم 223 نشستیں جیت لی ہیں، ان نتائج کے بعد اب حسینہ واجد مزید پانچ سال تک اقتدار میں رہیں گی۔ ان کو جیت پر تمام ہمسائیہ ممالک نے مبارکباد دی ہے۔ 

مزیدخبریں