سپیشل سیکرٹری آصف حسین کو اہم ذمہ داری مل گئی،  سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اضافی چارج دے دیا گیا 

05:57 PM, 8 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :سپیشل سیکرٹری آصف حسین کو سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کے مستعفی ہونے کے بعد سپیشل سیکریٹری آصف حسین کو سیکریٹری الیکشن کمیشن کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

آصف حسین اس وقت سپیشل سیکرٹری ون کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔آصف حسین سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی عدم موجودگی میں بطور سیکریٹری خدمات انجام دیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

مزیدخبریں