لاہور:ایندھن کی بچت اور چوری روکنے کے لیے پاکستان ریلوے نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آن لائن فیول مانیٹرنگ سسٹم تیارکرلیا ہے۔ پاکستان ریلو ے میں فیول کی چوری بہت اہم مسئلہ تھا اس مسئلے کا حل تلاش کرلیاگیا ہے۔ پاکستان ریلویز نے آن لائن فیول مانیٹرنگ سسٹم تیار کر لیا۔ آن لائن فیول مانیٹرنگ سسٹم پر 10 جنوری سے عملدرآمد شروع ہو گا۔
فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ہے۔ سسٹم کی تنصیب کے بعد ایندھن کی ٹریکنگ اور ریئل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہو سکے گی۔ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق اس سسٹم سے ریلوے کی آپریشنل افادیت اور کارکردگی میں اضافہ ہو گا اور مالی وسائل کی بھی بچت ہو گی اور ضیاع میں کمی آئے گی۔