تاحیات نااہلی ختم :نواز شریف اور جہانگیر ترین الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار، سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنا دیا

05:11 PM, 8 Jan, 2024

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 62 ون ایف میں نااہلی پانچ سال ہی تصور کی جائے گی۔ 

 کیس کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے سماعت کی تھی۔  پانچ جنوری کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ 

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے  تاحیات نا اہلی کالعدم  قرار دینے کا فیصلہ پڑھ کر  سنایا۔ سپریم کورٹ کی کارروائی براہ راست نشر کی گئی۔ سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ نے  فیصلہ چھ ،ایک سے جاری کیا ہے ۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت  نوازشریف  اور جہانگیر ترین کو الیکشن لڑنے کیلئے کلین چٹ مل گئی ہے۔قومی اسمبلی کے منظور شدہ قانون کے مطابق اب نااہلی پانچ سال کیلئے ہی ہو گی ۔نوازشریف اور جہانگیر ترین پانچ سالہ نا اہلی بھگت چکے ہیں ۔ 

مزیدخبریں