سلمان خان کے فارم ہائوس میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دو افراد گرفتار، خطرے کے پیش نظر سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی

05:11 PM, 8 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

ممبئی :بالی وڈ کے اداکار سلمان خان کے فارم ہائوس میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرنے کے بعد خطرے کےپیش نظر سلمان خان کی سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر پنویل میں واقع سلمان خان کے فارم ہاؤس سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے چھپکے سے درخت پر چڑھ کر فارم ہاؤس کے اندر گھسنے کی کوشش کی۔


واضح رہے کہ سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں اس کے بعد سے ان کی سکیورٹی میں اضافہ کیاگیا ہے اور متعلقہ حکام کسی قسم کی کمزوری  نہیں دکھانا چاہتے اس وجہ سے اس واقعے کےفورابعد سلمان خان کی سکیورٹی بڑھادی گئی ہے اورگرفتار ہونے والے افراد سے تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ہونے والے سلمان خان کے مداح ہیں اور  وہ بالی وڈ اداکار سے ملنے کے خواہاں تھے۔ تاہم ا نہوں نے اجازت نہ ملنے پر یہ طریقہ اپنایا تھا۔

واضح رہے کہ سال 2023 مارچ میں بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دی تھیں جس کے بعد سلمان خان کی سکیورٹی سخت کر دی گئی تھی۔لارنس بشنوئی کینگ نے بھارتی  پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کا بھی قتل کیا تھا اس  کے بعد   سلمان خان کو  بھی  قتل کی دھمکی دی  گئیں  تھیں۔ کچھ عرصہ قبل بھی سلمان خا  ن ایک حملے میں بچ گئے تھے۔

مزیدخبریں